احتجاج ۔۔۔احتجاج۔۔۔احتجاج …………..مہاجروں سمیت تمام مظلوم قومیتوں پرریاستی مظالم کےخلاف احتجاج

مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، ہزارہ شیعہ کمیونٹی، سرائیکیوں، کشمیری اور دیگر مظلوم قومیتوں سے شرکت کی اپیل

متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کےتحت پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ، انٹرسروسزانٹیلیجنس(ISI)، پیراملٹری ر ینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے مہاجروں اور دیگر مظلوم قومیتوں پر ڈھائے جانے والے چنگیزی مظالم کےخلاف مورخہ13، مئی 2018ء بروز اتوار ۔۔دوپہر 1 بجے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ واقع 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ پاکستان میں مظلوم مہاجروں، پشتونوں، بلوچوں، ہزارہ شیعہ کمیونٹی اور دیگر مظلوم قومیتوں سےتعلق رکھنے والے بے گناہ افراد کے

سفاکانہ اور وحشیانہ ماورائے عدالت قتل 

جبری گمشدگیوں

گھرگھر چھاپوں

غیر قانونی گرفتاریوں

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور دیگر تنظیمی وفلاحی دفاترکی بندش

قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پرغیر قانونی، غیرآئینی وغیرانسانی قدغن

بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرغیرآئینی پابندی

اور۔۔۔

شہید وفا ڈاکٹرحسن ظفرعارف اور آفتاب احمد شہید سمیت تمام شہداء کےسفاک قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کیا جائے گا۔

برطانیہ میں رہنے والے حق پرست مہاجر، سندھی، پشتون، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، ہزارہ کمیونٹی سےتعلق رکھنے والے عوام جوپاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ظلم وستم کےخلاف اورمحروم ومظلوم عوام کےساتھ ہیں ان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کےاراکین کی پرزور اپیل ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بلاامتیاز رنگ و نسل، زبان، قومیت، مسلک اور مذہب فوجی اسٹیبلشمنٹ کے چنگیزی مظالم کے خلاف بھر پور شرکت کریں اور مظلوموں کے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

برطانیہ میں مقیم ایمکیوایم کےتمام کارکنوں سےبھی اپیل ہےکہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں نہ صرف خود بھر پور شرکت کریں بلکہ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب سے بھی شرکت کی درخواست کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نیوز ایڈیٹر صاحبان سے التماس ہے کہ وہ ایمکیوایم کےتحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کیلئے اپنے اپنے نمائند وں کو بھیج کرشکریہ کاموقع دیں۔

منجانب:۔

مرکزی شعبہ اطلاعات

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن

07، مئی 2018ء