اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کی عمر دراز فرمائے ۔الطاف حسین

ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے، ان کی عمر دراز فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک باہمت خاتون ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کی اسیری کے دوران بڑی بہادری کے ساتھ سخت اور کٹھن حالات کا مقابلہ کیا اور ثابت قدم رہیں۔ جناب الطاف حسین نے بیگم کلثوم نواز کی علالت پر میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور ان کے تمام اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔