اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی علالت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کی عمر دراز فرمائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں محترمہ کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ محترمہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز بسترعلالت پر ہیں لہٰذا تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ انسانیت کے ناطے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔