ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں جمشید وارثی، اسد حسین، عقیل احمد جمالی ، تحریم شاہد اور صبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ایک فیصلے کے مطابق تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورذی کرنے،تنظیم میں گروپ بندی کرنے اورتنظیم کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے جمشید وارثی، نیو جرسی چیپٹر کے کارکن اسد حسین، شکاگو چیپٹرکے کارکن عقیل احمد جمالی ، شعبہ خواتین کی سابق انچارج تحریم شاہد اور ندیم نصرت کی اہلیہ صبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ ندیم نصرت کو مہاجردشمن قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مہاجردشمن ایجنسیوں سے پیسہ بٹورنے پر پہلے ہی تنظیم سے خارج کیا جاچکا ہے۔ علاوہ ازیں تنظیم کے جو دیگر افراد تحریک کے خلاف عمل کرنے والے عناصر سے ملے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ سابق رکن شمیم صدیقی اور سید ذوالفقارحیدر کو کافی عرصہ پہلے تحریک سے خارج کیا جاچکا ہے اور اب ان کا تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ افراد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھیں۔