ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے کارکن محمد احسان ، ایم کیوایم بیلجئم انٹورپن یونٹ کے کارکن ندیم احمد اور رضوان ناصر سے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کااظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے کارکن محمد احسان کی ہمشیرہ، ایم کیوایم بیلجئم انٹورپن یونٹ کے کارکن ندیم احمد کی ہمشیرہ اور ایم کیوایم کے کارکن رضوان ناصر کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے محمد احسان، ندیم احمد اور رضوان ناصر اور ان کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔