ایم کیوایم ایک ہی ہے اور وہی ہے جس کے بانی و قائد جناب الطاف حسین ہیں۔ ہاشم اعظم

ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے جس کے بانی و قائد جناب الطاف حسین ہیں اور جو آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں اور تمام مظلوموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے یونٹ کے ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر یوکے یونٹ کے تمام چیپٹرز نے یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے اپنے کاموں کی رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں لندن اور دیگر شہروں میں ہمدردوں کو تقریب کے دعوت نامے دیے جارہے ہیں اور تمام لوگوں تک یوم تاسیس کا پیغام پہنچایا جارہا ہے ۔ یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے یونٹ کے تمام کارکنان یوم تاسیس کے سلسلے میں جس طرح جوش و خروش سے کام کررہے ہیں اور کارکنوں اور ہمدردوں میں جس طرح کا جذبہ پایا جاتا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہمیں پورایقین ہے کہ انشاء اللہ 17مارچ کو لندن میں ہونے والا ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس کا اجتماع تاریخی ہوگا جو ایک بارپھر دنیا کو دکھائے گا کہ ایم کیوایم الحمدلللہ آج بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ مضبوط ہے اورقائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ ہاشم اعظم نے محنت و جانفشانی سے کام کرنے پر تمام کارکنوں کوقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔