ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکن مجید خان کی شہادت پر بانی و قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے سینئر کارکن مجید خان کی شہادت پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مجید خان شہید کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدرد ی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجید خان کی شہادت پر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے، آپ صبر کریں اور اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجید خان شہید کی مغفرت فرمائے ،شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔آمین