ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں ایک دعوت افطار منعقدکی گئی

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام رمضان المبارک کے موقع پر مختلف یونٹوں میں جاری افطارپارٹیوں کے سلسلے میں ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں بھی ایک دعوت افطار منعقد کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائز ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محسن سعید اورایم کیوایم نارتھ لندن کے انچارج عبد الحفیظ نے بھی خطاب کیا۔ دعوت افطار میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کوایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے ریاستی آپریشن اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا اوراس عزم کا اظہارکیا کہ چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں ، ہم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے