ایم کیوایم کا 34 واں عظیم الشان یوم تاسیس مہاجردشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔ سفیان یوسف

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا 34واں عظیم الشان یوم تاسیس مہاجردشمنوں کے لئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیداور ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج غفران حمید نے بھی خطاب کیا۔ سفیان یوسف نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 18مارچ 1984ء کوایم کیوایم کاجوپودالگایاتھاوہ آج ایک تناوردرخت بن چکاہے اوراب یہ تحریک نہ صرف مہاجروں بلکہ ملک کے تمام مظلوموں کوان کے حقوق اورانصاف دلانے کے لئے ایک واحد امید بن چکی ہے ۔ سفیان یوسف نے کہاکہ غریب ومظلوم قوموں کی دشمن قوتوں نے اس تحریک کوختم کرنے کے لئے مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں اوربہت سازشیں کی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ یہ تحریک آج بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کے دیے گئے نظریہ اور مشن ومقصد کی گونج آج دنیا کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔ سفیان یوسف نے 18مارچ 2018ء کو ایم کیوایم کے قیام کے 34برس ہوجائیں گے اوراس 34ویں یوم تاسیس کوہم عظیم الشان یوم تاسیس کے ذریعے مہاجردشمنوں کوواضح پیغام دیں گے کہ مظلوموں کے حقوق کی یہ تحریک کسی بھی سازش یاظلم کے ذریعے ختم نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ 17مارچ کولندن میں ہونے والے یوم تاسیس کی تیاریاں ذور وشورسے شروع کردیں۔ اس موقع پریوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیداور ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج غفران حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یوکے یونٹ کے کارکنان یوم تاسیس کے سلسلے میں بہت پرجوش ہیں اوروہ اس کوکامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔