ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم و حوصلہ پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ ہاشم اعظم

ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم و حوصلہ پیدا کرنے کاسبب بنے گا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعید بھی موجود تھے ۔ ہاشم اعظم نے کہا کہ مہاجردشمن قوتیں ایم کیوایم کو ختم کرنے کے درپے ہیں اورایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہیں ، کچھ ضمیر فروشوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لئے اپنے ظرف و ضمیر کا سودا بھی کرلیا ہے لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین کے باوفا اور باضمیرکارکنان اپنی وفا پر قائم رہتے ہوئے قوم کے حقوق اور آنے والی نسلوں کی باعزت زندگی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہاشم اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس جو اس مرتبہ ’’ یوم عزم وفا ‘‘ کے طور پرمنایا جارہا ہے ، اس کے سلسلے میں لندن میں ہونے والا مرکزی اجتماع انشاء اللہ برطانیہ ہی نہیں بلکہ پاکستان اورتمام اوورسیز یونٹوں میں موجود  تحریکی کارکنوں کے لئے عزم و حوصلے کا ایک نیا پیغام ثابت ہوگا۔ اس موقع پر نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں نے یوم تاسیس کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اجتماع کو تاریخی بنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

North London Meeting

North London Meeting

North London Meeting