ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر گہرے دکھ دلی صدمہ کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے شجاع خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خان تحریک کے ایک سچے ،مخلص اور وفادار ساتھی تھے جو اپنی علالت کے باوجود تحریک سے جڑے رہے ، اپنے فرائض انجام دیتے رہے اور انہوں نے بیماری کے باوجود تحریک سے منہ نہ موڑا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ شجاع خان کے انتقال سے تحریک ایک سچے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ جناب الطاف حسین نے شجاع خان مرحوم کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شجاع خان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کو صرجمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بھی شجاع خان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شجاع خان کواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے تمام سوگواراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرعطا کرے۔ آمین