ایم کیوایم کینیڈا کی آئی ٹی ٹیم کے رکن عمران بیگ کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطا ف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیز کینیڈا کی آئی ٹی ٹیم کے رکن عمران بیگ کی والدہ محترمہ راشدہ بیگم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند  فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)