ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز اتوار لندن میں 10 ڈاؤننگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن، الیکشن کے نام پر ہونیو الے سلیکشن ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور ایف سی ایریا کے مکینوں کی ان کے گھروں سے غیرقانونی بیدخلی اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز اتوار لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گا ہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ لندن کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے یوکے کے کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں اور پاکستان میں مظالم کا شکار کارکنان و عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔