ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9 جون کو انتہائی اہم خطاب کریں گے

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9 جون کو کارکنوں اور ہمدردوں سے انتہائی اہم خطاب کریں گے ۔ جناب الطاف حسین کا یہ خطاب لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا۔ جناب الطاف حسین کا یہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ جناب الطاف حسین حالیہ عام انتخابات کے بائیکاٹ ، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن، مہاجر عوام کو درپیش حالات اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اظہار خیال کریں گے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا یہ خطاب حالیہ الیکشن کے حوالے سے انتہائی اہم ہوگا، قائد تحریک اپنے اس اہم خطاب میں ثبوت وشواہد کے ساتھ انتہائی اہم انکشافات کریں گے ۔شعبہ اطلاعات نے ان طلبہ وطالبات اور کم عمر نوجوانوں (Millennial) سے جنہوں نے قائد تحریک الطا ف حسین کو دیکھا نہیں ہے،ان سے کہا ہے کہ وہ اس خطاب کو ضرور سنیں کیونکہ اس سے ان کی معلومات میں بہت اضافہ ہوگا، تمام کارکنان کاغذ و قلم ساتھ لیکر بیٹھیں اور اہم پوائنٹس نوٹ کریں۔ شعبہ اطلاعات نے کہا کہ یہ خطاب ممکنہ طور پر 2 سے 3 گھنٹے طویل ہوسکتا ہے اور سحری تک بھی چل سکتا ہے لہٰذا پاکستان میں موجود کارکنان اور ہمدرد ہفتہ کی شب خطاب کے موقع پر سحری کے انتظامات پہلے سے کرلیں تاکہ اس کے لئے عین وقت پر کوئی پریشانی نہ ہو۔