ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھر کی ہندوبرادری کو ہولی کے تہوار کی دلی مبارکبا

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھر کی ہندوبرادری کو ہولی کے تہوار کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے اس امیدکااظہارکیاکہ رنگوں بھراہولی کایہ خوبصورت تہوار ہندوبرادری سمیت ہر مذہب اور ہررنگ ونسل کے لوگوں کے لئے خوشیوں اور امن وسکون کاباعث ہو۔ جناب الطا ف حسین نے ہندوبرادری کے لوگوں سے کہاکہ وہ ہولی کے موقع پر اپنی دعاؤں میں دکھوں اورظلم وستم کا شکار تمام محروموں اورمظلوموں کوبھی یادرکھیں۔