ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 23مارچ کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا

ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 23مارچ کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین تاریخی خطاب کریں گے۔ 35واں یوم تاسیس ’’ یوم عزم وفا ‘‘ کے طورپرمنایاجارہاہے۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ’’ ہیرو ‘‘ ( Harrow ) میں واقع کینٹن ہال( Kenton Hall ) میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ جس کاپتہ یہ ہے
, Harrow HA3 0PQ ) ( John Billam Sports Ground, Woodcock Hill, Kenton

یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ یوکے کے کارکنان یونٹوں میں اجلاسوں کے ساتھ ساتھ اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف قسم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اجتماع کے شرکاء کودعوت نامے جاری کئے جاچکے ہیں ۔ گزشتہ روز ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے کے ذمہ داران کے ہمراہ کینٹن ہال کادورہ کیا ۔