ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بھائی محمد اسماعیل راجپوت کے انتقال پرقائد تحریک الطاف حسین کا اظہار افسوس

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بڑے بھائی محمد اسماعیل راجپوت کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد اسماعیل مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔