ایم کیوایم یوکے شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی گئی

ایم کیوایم یوکے شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں محفل میلاد منعقد کی گئی ۔ محفل میلاد میں ثناء خواں خواتین نے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے اورسیرت طیبہ ؐ پر روشنی ڈالی اور سرکار دوعالم ؐ کی شان میں اجتماعی طور پر سلام پیش کیا گیا۔ میلاد کے اختتام پر بارگاہے خداوندی میں مناجات پیش کی گئی ،فاتحہ خوانی کی گئی ، مصائب ومشکلات میں گھرے لوگوں کی مشکلات کے خاتمے، مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمہ، شہداء کے درجات کی بلندی، لاپتہ افراد کی بازیابی اوراسیروں کی رہائی ،قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کی دعائیں کی گئیں۔