ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکن جہانگیرخان کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکن جہانگیرخان ولد ندیم احمد خان کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہانگیر خان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔

دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔