ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا ساؤتھ آل یونٹ کے سینئرکارکن اشفاق الدین کے والد اقبال الدین کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

ایم کیوایم  یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ساؤتھ آل یونٹ کے سینئرکارکن اشفاق الدین کے والد اقبال الدین کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام ساتھی اشفاق الدین اوران کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اشفاق الدین کے والد مرحوم جناب اقبال الدین کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اورتمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا فرمائے ۔