ایم کیوایم یوکے کے آرگنائز ہاشم اعظم اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بھائی محمد اسماعیل راجپوت کے انتقال پر اظہار تعزیت

ایم کیوایم یوکے کے آرگنائز ہاشم اعظم اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ار کان نے ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بڑے بھائی محمد اسماعیل راجپوت کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمداسماعیل مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔