ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کو لندن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں


ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کولندن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اورہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم  یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں ایک تعزیتی تقریب کی گئی جس میں ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، کارکنوں،خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے شمعیں جلا کرجاں بحق ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر پلے کارڈز بھی رکھے گئے تھے جن پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کے کلمات درج تھے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کہا وہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردہشت گرد ی کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں برطانیہ کی حکومت ، پولیس اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ شریک ہیں۔