ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں نے مانچسٹر ارینا دھماکے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے پھول چڑھائے

Manchester Unit Condolence 2017

ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں نے مانچسٹرارینا میں ہونے والے دھماکے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر مانچسٹرارینا جاکر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے پھول چڑھائے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی افسوس اورہمدردی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔دھماکے کے بعد مانچسٹرارینا کے اطراف کے علاقے کو سیل کردیا گیا تھا جسے گزشتہ روز ہی کھول دیا گیا۔جس کے بعد ارینا کے قریب ہی لوگ اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ۔ ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچے بھی اظہار یکجہتی کے لئے وہاں پہنچے تھے ۔ کارکنوں،خواتین اوربچوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے علاوہ مختلف اٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مانچسٹرسمیت برطانیہ کے تمام عوام سے یکجہتی کے اظہارکے لئے بھی کلمات تحریر تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم مانچسٹر کے آرگنائزر محمد حفیظ نے کہا کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنوں کی جانب سے مانچسٹربم دھماکے کے متاثرین سے ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تمام مذاہب اورطبقوں کے عوام کومتحد ہونا چاہیے ۔