ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب

ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعوت افطار میں ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعوت افطار میں اظہار خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے تمام تر جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت کو نکالا نہیں جاسکتا۔ طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں تھیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا میڈیا بلیک آؤٹ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اسٹیبلشمنٹ کی ہٹ دھرمی سے نہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ۔تقاریب سے ایم کیو ایم برطانیہ کےآرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سہیل خانزادہ ، ویمبلے کے یونٹ انچارج ساجد علی ، سلاؤ کے یونٹ انچارج مظہر نظامی نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے محسن سعید،محمد شفیق، راشد احمد اور ستار خان بھی موجود تھے۔