اے پی ایم ایس او کے 40 یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام جمعہ کو لندن میں اجتماع منعقد کیا جائے گا

اے پی ایم ایس او کے 40 یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام جمعہ 29 جون کو لندن میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع سنگم ہال (210 Burnt Oak Brodway, Edgware, HA8 0AP) میں شام چھ منعقد ہوگا۔ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے اس اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے مختلف ذیلی یونٹوں کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچ رہے ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اور آرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں۔