برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا

Birmingham Unit Iftar 2016

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ برمنگھم یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعوت افطار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائد تحریک الطاف حسین کی تقریر اور تصویر میڈیاپر دکھائے جانے پر پابندی نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ پاکستان میں دراصل جمہوریت کے نام پر آمرانہ حکومت قائم ہے۔ کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اظہار رائے پر پابندی انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے لیکن آزادی صحافت اور سول سوسائٹی کے نام نہاد علمبردار محض تعصب کی بنیاد پر قائد تحریک الطاف حسین پرلگائی گئی پابندی کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن رات ٹی وی چینلز پر جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کی اس اہم مسئلے پر خاموشی ان کی دوغلی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ دعوت افطار سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، رکن آرگنائزنگ کمیٹی راشد احمد اور برمنگھم یونٹ کے انچارج انعام کریم نے بھی اظہار خیال کیا۔

علاوہ ازیں آرگنائزنگ کمیٹی نے برمنگھم میں مقیم ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر کارکن عظمت بیگ سے ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ عظمت بیگ نے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت کی ناسازی کے باوجود وہ تحریک کے مشن و مقصد کے لئے ہمیشہ عملی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Birmingham Unit Iftar 2016