حافظ مسرور حسن سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ہمدرد حافظ مسرور حسن کے داماد ڈاکٹر سید جاوید مسعود حسن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید جاوید مسعود حسن مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے ۔