شہید وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ لندن میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اجتماع ہوگا

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور عظیم فلاسفر، محقق، مصنف، دانشور، بزرگ استاد اور انقلابی رہنما ’’ شہید وفا‘‘ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ 12 جنوری کو لندن میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام اجتماع ہوگا۔ یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر کے ’’ واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ واقع (145 Orange Hill Road, Edgware, Middlesex, HA8 OTR) میں شام 6 بجے ہوگا۔ اجتماع میں پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی جس کے بعد تعزیتی کانفرنس ہوگی جس میں ایم کیوایم کے تنظیمی ذمہ داران اور سول سوسائٹی کے افراد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پر ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام بھی تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہید وفا کی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہید وفاکی برسی پرموجودہ صورتحال میں احتیاط کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں ۔