قائد تحریک الطاف حسین 2، فروری بروز ہفتہ انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان کریں گے، ایم کیوایم

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد اور بابائے مہاجر قوم جناب الطاف حسین مورخہ 2، فروری 2019ء بروز ہفتہ سوشل میڈیا کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان کریں گے ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم وفاپرست ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں، بزرگوں ، نوجوان طلباوطالبات بالخصوص Millennial’s سے اپیل کی ہے کہ وہ 2، فروری 2019ء بروز ہفتہ کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔جناب الطاف حسین کا براہ راست خطاب اور انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان سننے کیلئے اپنے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، نیٹ ورک ڈیٹا ، بجلی کا انتظام اور دیگر ضروری انتظامات پہلے ہی سے مکمل کر کے رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ رابطہ کمیٹی نے حقوق کی جدوجہد کرنے والے بلوچ، پشتون اور دیگر مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ براہ مہربانی و ہمدردی جناب الطاف حسین کے اس خطاب کو لازمی سنیں اور اس پیغام کو مظلوم قومیتوں میں زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔ مزید براں رابطہ کمیٹی نے ریاستی مظالم ، جبر و ستم اور نامساعد حالات کے باوجود ثابت قدمی سے حقوق کی جدوجہد کرنے والے ایم کیوایم کے تمام وفاپرستوں بشمول Millennial’s یعنی یوتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے غصب شدہ حقوق ، قوم کی فلاح وبقاء اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی جدوجہد میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور جو قومیں ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتی ہیں انہیں بندوق، گولہ بارود اور ریاستی مظالم سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا تمام وفاپرست مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بزرگ اور نوجوان تحریکی ساتھی اپنی کمر کس لیں اور حقوق کی جدوجہد کیلئے خود کو ذہنی وجسمانی طورپر تیار رکھیں ۔

نوٹ:۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے وقت سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔