لندن میں ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس 23 ، مارچ2019ء کو منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس 23، مارچ 2019ء کو لندن میں تنظیمی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 18، مارچ2019ء کو ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جائے گا۔لندن میں ایم کیوایم کے35 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 23، مارچ 2019ء کو پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں برطانیہ سمیت ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے ۔ لندن میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان وہمدردوں میں جو ش وخروش پایاجاتا ہے۔