متحدہ قومی موومنٹ کے 34 واں یوم تاسیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم یوکے بریڈ فورڈ یونٹ کا اجلاس

متحدہ قومی موومنٹ کے 34 واں یوم تاسیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم یوکے بریڈ فورڈ یونٹ کا اجلا س ہوا ۔ اجلا س میں بریڈ فورڈ یونٹ کے انچارج و جوائنٹ انچارج ،یونٹ کمیٹی کے ارکان و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا مکمل جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس سے بریڈ فورڈ یونٹ کے انچارج محمد واصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور ایم کیوایم دشمن عناصر پر واضح کر دے گی کہ عوام وکارکنان پہلے سے زیادہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ اجلا س میں کارکنان کو تاکید کی گئی کہ یوم تاسیس کے اجتما ع میں نا صرف خود شرکت کر یں بلکہ اپنے اہل خانہ و دیگر احباب کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔