معروف صحافی و تجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیز کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے معروف صحافی وتجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیزکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)