ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دہشت گردی کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں 30 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دہشت گردی کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں اور معصوم شہریوں کی جانیں لی جارہی ہیں ۔پشاور، مستونگ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد آج کوئٹہ میں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس میں 30 سے زائد شہری جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ۔