ناظم آباد گلبہار کے شہید کارکن محمد حامد خان کی والدہ محترمہ رابعہ بیگم کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے علا لت کے باعث ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار کے شہید کارکن محمد حامد خان کی والدہ محترمہ رابعہ بیگم کےانتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلے دے ۔ آمین