وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے، قائد تحریک الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہر نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب پاکستان میں ایک وفاقی وزیرداخلہ محفوظ نہیں ہے تو عام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی صورتحال کیا ہوگی۔ انہوں نے کہ اکہ ان حقائق کے باوجود عسکری اور حکومتی قیادت کی جانب سے پاکستان میں قیام امن کے ترانے گائے جارہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں وفاقی وزیرداخلہ تک محفوظ نہیں ہے، اگر یہ امن ہے تو پھر بدامنی کسے کہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی سازش اور اس سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے قاتلانہ حملے میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو جلد و مکمل صحت یاب کرے ۔ (آمین)