پاکستان کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کے لئے ایم کیو ایم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ہاشم اعظم

ایم کیوا یم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کے لئے ایم کیو ایم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملا اس نے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی مثالیں قائم کیں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ ویسٹ لندن یونٹ کی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں اٹھانوے فیصد غریب و متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی کی جدوجہد کررہی ہے۔ ہم ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جہاں ہر شہری کوبلاامتیاز رنگ و نسل،جنس ، مسلک اور مذہب برابر کے حقوق حاصل ہوں۔پاکستان کے حق پرست مظلوم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں تیزی سے ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں اور بہت جلد حق پرستی کا پرچم پورے ملک میں لہرائے گا۔ دعوت افطار سے اراکین آرگنائزنگ کمیٹی محسن سعید اور راشد احمد نے بھی خطاب کیا۔دعوت افطار میں ویسٹ لندن یونٹ کی یونٹ کمیٹی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔