پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کے کارکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں ایف آئی آر کے اندراج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جلسہ جلوس کرنا اور ناانصافیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہرشہری کا آئینی ، قانونی اورانسانی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت اورحکومتی ہتھکنڈوں سے شہریوں کو انکے جائز حقوق سے محروم کرنا اور حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا سراسر ناانصافی اورظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ منظوراحمد پشتین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور پشتونوں میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔