ہماری جانب سے کسی پختون بھائی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔ الطاف حسین

لندن میں ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع میں اتحاد یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ جب اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے یہ کہا کہ اگر ہماری جانب سے کسی پختون بھائی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہو تو میں پختون بھائیوں سے معافی مانگتاہوں، میں ہرقومیت کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہماری جانب سے ان کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں ان سے بھی معافی مانگتاہوں اور ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آؤ ہم سب ملکر ظالموں سے نجات حاصل کریں۔ اس بات پراسٹیج پر موجود پختون قوم پرست رہنما اجمل خٹک مرحوم کے صاحبزادے ایمل خٹک نے اپنی نشست سے اٹھ کر روسٹرم پر آکر جناب الطاف حسین کوگلے لگایا اور’’ الطاف بھائی ۔۔۔زندہ باد ‘‘ کا نعرہ لگایا۔ ایمل خٹک نے کہا کہ ہم پشتونوں سے بھی جوزیادتی ہوئی ہو ، اس پر ہم بھی معافی مانگتے ہیں۔ اس پر حاظرین نے زرودار تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔