ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا

Bradford Unit Iftar 2017

ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داروں کارکنوں اور ہمدرد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ افطارپارٹی سے ایم کیوایم بریڈفورڈ یونٹ کے انچارج محمد واصف نے خطاب کیا اور حاظرین کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا کہ ایم کیوایم کے دشمن عناصر چاہیے کتنے ہی گروپ بنالیں اورچاہے کیسی سازش کیوں نہ کرلے وہ تحریک کے سچے اور و فاشعارکارکنوں کو قائد تحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی۔ ہمارے قائد صرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔